وشو ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا نے آج مرکزی حکومت پر یکساں آبادی
قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے لوگوں کے
ووٹ دینے کا حق یعنی حق رائے دہی کو چھین لینے کا مشورہ دیا۔مسٹر توگڑیا
نے یہاں ایک ہندو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی
موجودہ حکومتوں کو ترقی کی بات کرنے کا حق نہیں ہے کیونکہ آزادی کے بعد 86
فیصد کی ہندو آبادی اب گھٹ کر 79 فیصد ہو گئی ہے۔اس میں مزید تخفیف 49 فیصد ہوتے دیر نہیں لگے گی۔